آنکھوں سے تخیص

 *آنکھوں سے تشخیص*

 

*١۔* آنکھوں کے سفید حصےمیلےکچیلے دکھائی دینا(عضلاتی اعصابی)آنتوں کی سوزش کی دلیل ہے ۔

*٢۔* آنکھوں کے سفید حصوں کا پیلا نظر آنایرقان اصفر (غدی عضلاتی تحریک)کی علامت ہے۔

*٣۔* آنکھوں کےسفید حصوں کاسرخ نظر آنا سرسام ، بلڈ پریشر ہائی ، جنون یا تیز بخار کی علامت ہے۔

*٤۔* بے رونق ، پھیکی اور نیلاہٹ والی آنکھیں قلت الدم(کمی خون) کی طرف اشارہ ہیں۔

*٥۔* آنکھیں بے نور یا دهندلی سی ہو جانا بے ہوشی یا قریب المرگ کی علامت ہے۔

*٦۔* تیز نگاہوں سے دیکھنا مرگی کے دورہ سے قبل کی حالت یا جنون کی علامت ہے۔

*٧۔* آنکھیں اندر کی طرف دھنس جانا رطوبات اصلیہ کی کمی اور منی کے زیادہ اخراج کی علامت ہے۔

*٨۔* آنکھیں باہر کی طرف اُبھر آنا جگر کےسکڑنے کی علامت ہے۔

*٩۔* آنکھیں سوج جانا غدی عضلاتی تحریک ہے۔

*١٠۔* آنکھوں کے ڈھیلے اوپر کوگھوم جانا مرگی یا اینٹھن کی علامت ہے۔

*١١۔* آنکھوں کی پتلیاں سکڑ جانا منشیات کے عادی ہونے کی علامت۔

*١٢۔* موروثی آتشک کے سبب آنکھوں کے قرنیہ پر دھاریاں پڑ جاتی ہیں۔یہ اعصابی تحریک ہے۔

*١٣۔* آنکھیں اداس ہونا نامردی کی علامت ہے۔

*١٤۔* بات کرتے وقت آنکھیں نیچے جھکا لینے والے اکثر مجلوق ہوتے ہیں۔

*١٥۔* اٹھتے بیٹھتےآنکھوں کے سامنے اندھیرا چھاجاتا تسکین جگروغدد(عضلاتی یعنی سوداوی مزاج )کی علامت ہے۔

*١٦۔* آنکھوں کے سامنے چنگاریاں محسوں ہونا تحریک غدد(صفراوی مزاج) کی علامت ہے۔

*١٧۔* آنکھوں پر سفید جھلی آنا موتیا کی علامت ہے۔

*١٨۔* آنکھوں کی پلکوں کے بال آنکھوں میں بار بار پڑنا پڑ بال کی علامت ہے۔

*١٩۔* آنکھوں کی پلکوں کے نیچے پھنسی نکلے رہنا گوہانجنی کہلاتی ہے اور یہ عضلاتی تحریک کی علامت ہے۔

*٢٠۔* آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے سوزشِ آنت ، پرانے بخار ، مزمن سیلان الرحم ، جریان منی اور تسکین غدد کی علامت ہے۔

*٢١۔* دائیں آنکھ یا دونوں سے پانی بہنا عضلاتی اعصابی تحریک ہے۔

*٢٢۔* روشنی سے نفرت ہونا سوزش دماغ اور اختناق الرحم کی علامت ہے۔

*٢٣۔* تمام امراض مزمن(پرانے ، Chronic) میں آنکھوں کی سفیدی سبنری مائل ہونے لگتی ہے۔

*٢٤۔* کثرت سوداء سے ضعف بصارت کا عارضہ ہوتا ہے۔

*٢٥۔* بچوں کا یرقان کی حالت میں پیدا ہونا سوزاکی زہر کی علامت ہے۔

*٢٦۔* بچوں کا معذور اور نابینا پیدا ہونا آتشکی زہر کےسبب ہوتاہے۔

*٢٧۔* جوان عورتوں کی دوره اختناق الرحم کے دوران آنکھیں تھوڑی سی کھلی رہتی ہیں۔

*٢٨۔* آنکھوں کے نچلے پپوٹے سوج جانا ورمِ گردہ کی علامت ہے۔

تبصرے