ج مٹی کے استعمال کا طریقہ..
ملتانی مٹی کے استعمال کا طریقہ..
ملتانی مٹی خوبصورتی اور حسن کو دوبالا کرنے کا ایک اہم ٹانک ہے مگر اس کو استعمال کرنے کا صحیح طریقہ کیا ہے اور کیسی جلد کے لئے یہ زیادہ مفید رہتی ہے یہ آپ بھی جان لیں اور اپنی بیوٹی کو بڑھائیں آسانی سے:
٭ کس طرح استعمال کریں:
ملتانی مٹی کو آپ دودھ، کھٹی دہی، ٹماٹر کا رس، صندل پاؤڈر، شہد، لیموں کا رس اور گلاب کے عرق کے ساتھ ملا کر استعمال کریں یہ اس کے استعمال کا بہترین طریقہ ہے جس سے آپ کو نتائج بھی اچھے ملیں گے۔
٭ کس جلد پر استعمال کرنا چاہئیے:
یہ چکنی اور آئلی جلد کے علاوہ نارمل جلد کے لئے ہے، ڈرائی یا خشک سکن پر ملتانی مٹی کوئی خاص نتائج نہیں دیتی۔
٭ ہفتے میں کتنی بار لگائیں:
ملتانی مٹی کو عموماً ہفتے میں دو سے تین مرتبہ استعمال کریں۔
٭ بہت زیادہ آئلی جلد
جن کی جلد بہت زیادہ آئلی ہے صرف وہی لوگ اس کا روزانہ استعمال کریں کیونکہ یہ آئل کنٹرول کرنے میں مدد دیتی ہے۔
٭ دھوپ سے جلی سکن
اگر آپ کی جلد دھوپ کی وجہ سے جل گئی ہے، کالی رنگت ہوگئی ہے تو اس کو ناریل کے پانی کے ساتھ استعمال کرنا سب سے بہتر رزلٹ دیتا ہے۔
٭ ایکنی کے لئے:
ایکنی کے لئے اس کو پودینے کے پیسٹ کے ساتھ استعمال کرنے سے نہ تو داغ دھبے باقی رہیں گے اور ایکنی بھی کنٹرول میں آنے لگے گے۔۔۔
تبصرے