کلونجی

 کیا آپ کلونجی اور شہد ملا کرکھانے کے یہ ناقابل یقین فوائد جانتے ہیں؟


کلونجی کی افادیت اور اس کے استعمال کے بارے میں تو ہم آپ کو کتنی مرتبہ بتا چکے ہیں اسی طرح شہد کے فوائد سے آپ بھی واقف ہیں ہی، آج ہم آپ کو بتا رہے ہیں کہ کیا واقعی کلونجی اور شہد کھانے سے کچھ ہوتا

بھی ہے یا لوگ یوں ہی کہہ دیتے ہیں سنی سنائی بات کہ یہ کھا لو اور فائدہ بعد میں ہو یا نہ ہو اس سے کوئی غرض نہیں۔

جان لیں کہ کلونجی اور شہد کو کھانے سے واقعی فائدہ ہوتا ہے مگر اس کو استعمال کرنے کا طریقہ صحیح معلوم ہو تو ہی آپ کھائیں ورنہ آپ کو اس سے فائدہ نہیں ہوگا۔


ان کو کھانے سے کیا فائدہ ہوتا ہے؟

• کلونجی کو شہد کے ساتھ استعمال کرنے سے آپ کا مدافعتی نظام بہتر ہوتا ہے۔

• جسم کو طاقت ملتی ہے، تھکان دور کرنے کے لیئے بھی مفید ہے۔

• میٹابولزم کے نظام میں بہتری لاتا ہے۔

• موٹاپے کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے۔

• جسم کو فعال رکھتا ہے، اگر بچوں کو کھلائیں تو ان کے دماغ میں بھی طاقت آتی ہے۔

• خون کو صاف کرتا ہے۔

• بلڈ پریشر کو متوازن رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔


استعمال کیسے کریں؟

اس کو استعمال کرنے کا صحیح طریقہ یہ ہے کہ؟

• ایک شیشے کے گلاس میں سات چمچ شہد ڈال کر بھر لیں۔

• کلونجی کو صاف کر کے رکھ لیں چھان لیں تاکہ گندگی باہر نکل جائے۔

• پھر شیشے کے گلاس میں صاف کی ہوئی سات چمچ کلونجی ڈال کر اس کو سات دن کے لیئے ڈھک کر رکھ دیں۔

• سات دن کے بعد آپ اس کو کھانا شروع کریں، آپ دیکھیں گی کہ اس سے فائدہ ہونا شروع ہوجائے گا۔

• لیکن اس کا روزانہ نہارمنہ استعمال سب سے زیادہ فائدہ دیتا ہے۔


تبصرے