پودوں کا تعارف

پودوں کا تعارف۔۔۔ 8 پھول مکھانے۔۔۔ Fox Nuts

پھول مکھانے میں گوشت سے زیادہ طاقت۔۔۔
پھول مکھانے کہاں سے آتے ہیں؟

مکھانا ایک نبات کے تخم ہیں۔ اس کا پودا تالابوں میں پیدا ہوتا ہے۔ اس کے پھول اور پتے نیلوفر کے پھول اور پتوں سے مشابہ ہوتے ہیں۔ اس کی جڑ چھوٹے چقندر کے برابر ہوتی ہے۔ اس کا بیرونی پوست سیاہ اور کھردرا ہوتا ہے۔ اس کے جوف میں خانے ہوتے ہیں اور ہر ایک خانے کے اندر سے سیاہ رنگ کے گول تخم نکلتے ہیں جن کا مغز سفید اور قدرے شیریں لیس دار ہوتا ہے۔ 

خام ہونے کی حالت میں ان کا مغز نکال کر کھاتے ہیں اور خشک شدہ کو بریاں کرکے مرکبات میں شامل کرتے ہیں۔مزاج سرد تر ہے۔ تازہ مکھانا مقوی بدن ، مقوی باہ اور مولد منی خیال کیا جاتا ہے جبکہ خشک بھونے ہوئے مکھانے قابض اور غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں بریاں مکھانے زیادہ تر مستورات کو بچہ جننے کے بعد کمزوری کو دور کرنے کے لیے حلووں یا سفوف میں شامل کرکے کھلاتے ہیں۔ اس کے علاوہ جریان ضعف باہ اور رقت منی کے لیے سفوفات میں شامل کرتے ہیں۔

اس نسخے کو استعمال کرنے سے ان شاء اللہ آپ کی جسمانی کمزور ی دور ہوجائے گی۔ یہ خاص چیز کیا ہے اور کیسے استعمال کرنی ہے؟ جس چیز کے بارے میں بتایا جارہا ہے وہ چیز ہے پھول مکھانے۔۔۔ یاد رہے کہ قدرت نے اسے انسان کے فائدے کے لیے ایسی ایسی چیزیں پیدا کی ہیں کہ انسان ان کے فوائد کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا لیکن افسوس کہ انسان ان چیزوں کے فوائد سے ناواقف ہے۔

ہم یہ بات گارنٹی سے کہہ سکتے ہیں کہ ہمارے قارئین میں اکثر ایسے ہوں گے جنہوں نے پھول مکھانے کا نام ہی پہلی مرتبہ سنا ہوگا اس کو استعمال کرنا تو بہت دور کی بات ہے لیکن آپ کو یہ پنسار کی دکان سے آسانی سے مل جائیں گے۔ اس کو تیار کرنے کا طریقہ بہت ہی آسان ہے جس کے لیے آپ کو زیادہ اجزاء کی ضرورت بھی نہیں ہوگی بس آپ کو ایک مٹھی پھول مکھانے اور ایک گلاس خالص دودھ چاہیے ہوگا۔ سب سے پہلے پھول مکھانے لے کر انہیں روسٹ کرنا ہے ان کو روسٹ کرنے کا طریقہ یہ ہےکہ کسی بھی فرائینگ پین میں انہیں روسٹ کیا جاسکتا ہے۔ پین کو ہلکی آنچ پر رکھ کر چھوڑ دیجیے اور جب پین گرم ہوجائے تو پھول مکھانے اس پر ڈال کر ان کو پانچ منٹ تک پکاتے رہیں۔ تیل وغیرہ کچھ بھی نہیں ڈالنا صرف پھول مکھانے کو روسٹ کرنا ہے اس دوران آپ نے چمچ کے ساتھ ان کو ہلاتے رہنا ہے تاکہ یہ ہر طرف سے پک جائیں ان کو روسٹ کرنے کے بعد آپ نے انہیں اتار لینا ہے ایک برتن میں آپ نے ایک گلاس گرم دودھ لینا ہے اور اس میں پھول مکھانے شامل کر لینے ہیں اور ان کو تقریبا دس منٹ تک رکھ کے چھوڑ دینا ہے تاکہ مکھانوں میں دودھ اچھی طرح سے جذب ہوجائے یہ لیجیے آپ کا یہ نسخہ ہوگیا تیار۔

اس کو آپ کھا لیں اور اگر ذائقے کے لیے آپ نے شکر یا چینی شامل کرنا ہے تو آپ حسب ذائقہ شامل کرسکتے ہیں یقین جانیے کہ یہ نسخہ ایسا قیمتی نسخہ ہے کہ اس سے آپ کی ہر طرح کی کمزوری دور ہوجائے گی۔ آپ اپنے آپ کو تندرست اور توانا محسوس کریں گے بدن میں موجود ہر طرح کے درد دور ہوجائیں گے نہ آپ کبھی تھکاوٹ محسوس کریں گے اور نہ ہی سستی خاص طور پر خواتین اس نسخے کو ضرور استعمال کریں اس میں خواتین کے بعض دوسرے مسائل کا حل بھی ہے۔

اس نسخے کے ساتھ آپ کو پھول مکھانے کا ایک اور نسخہ بھی بتاتے ہیں جو خاص طور پر خواتین کے لیے ہے اور خواتین کے بہت سے مسائل کا حل بھی ہے اس کو تیار کرنے کے لیے آپ کو تھوڑا تردد کرنا پڑے گا لیکن آپ کے بہت سے مسائل اس سے حل ہوجائیں گے جن خواتین کو پرانی لیکوریا ہو، کمر ٹانگوں اور پنڈلیوں میں ایسا درد ہو کہ درد کی گولیاں کھا کر عاجز آگئی ہوں دوسری طرف بلڈ پریشر ہو گرم چیزیں نہ کھاسکتی ہوں اور تیسری طرف موٹاپا بہت زیادہ ہو ایسی خواتین اس نسخے کا استعمال کریں حیران کن فائدہ ہوگا اسی طرح وہ خواتین جو کمزور ہیں جن میں خون کی کمی ہے پٹھے اعصاب اور جسم دکھتا ہے ہر وقت سانس پھولتا ہے طبیعت اکتاہٹ اور بےچینی کا شکار رہتی ہے وہ بھی یہ نسخہ استعمال کرسکتی ہیں اسی طرح موہروں کا مسئلہ، ڈسک پرابلم، اعصابی کھنچاؤ اس نسخے کے سامنے ایسے ہیں جیسے آٹے میں سے بال نکل جانا۔

 یاد رہےکہ اس نسخے کو کچھ عرصے تک استعمال کرنا شرط ہے اکثر لوگ یہ چاہتے ہیں کہ کوئی بھی نسخہ ہو ایک یا دو بار استعمال کرنے سے ان کے مسائل حل ہوجائیں تو ایسا نہیں ہوتا کسی بھی نسخے کا مستقل استعمال کرنا ضروری ہوتا ہے ایسی خواتین جن میں بے اولادی کے مسائل ہوں اور وہ اپنی بے اولادی کے لیے مختلف ادویات استعمال کر چکی ہوں ان کو فائدہ نہ ہوتا ہو تو انہیں یہ نسخہ ضرور استعمال کرنا چاہیے۔ وہ مرد جن کا مادہ تولید اولاد پیدا کرنے کے قابل نہیں اور ہر ٹیسٹ ان کا ناکام ہوتا ہے اور وہ مایوس ہوچکے ہیں وہ بھی یہی مرکب دودھ کے ساتھ ضرور استعمال کریں چند دن چند ہفتے اور چند مہینے کا استعمال انہیں بے اولادی کے روگ سے نکال کر اولاد کی خوشیاں دے گا۔۔۔ ان شاءاللہ

نسخہ تیار کرنے کا طریقہ یہ ہے: پہلے اجزاء نوٹ فرمائیے،
ثابت مونگ ایک کلو
بادام گری ایک پاؤ،
پسی ہوئی چینی یا دیسی شکر ایک کلو،
پستہ ایک چھٹانک،
سونف آدھا پاؤ،
ناریل ایک پاؤ،
پھول مکھانے آدھا پاؤ،
چھوٹی الائچی ایک تولا،
چاروں گوندیں ایک پاؤ،
نشاستہ ایک پاؤ،
اسپغول کا چھلکا آدھا پاؤ،
دیسی گھی ڈیڑھ کلو۔

ثابت مونگ کو بھون لیں بعد میں اس کا آٹا بنا لیں دیسی گھی میں چاروں گوندیں براؤن کریں اور کوٹیں پھر پھول مکھانے بھی دیسی گھی میں براؤن کریں اور کوٹیں بادام گھی میں براؤن کر کے کوٹ لیں سونف کو بھی براؤن کر کے اس کا آٹا بنا لیں یعنی سب دیسی گھی میں نشاستے کو بھی گھی میں براؤن کریں باقی پستہ اور چھوٹی الائچی کو براؤن کیے بغیر ہلکا کوٹ لیں۔

آخر میں تمام اجزاء کو ملا کر گھی میں بھون لیں اور پسی ہوئی چینی یا شکر شامل کردیں خوب مکس کریں اس کے بعد ناریل کھوپرا اور اسپغول کا چھلکا ملالیں تمام اشیاء ملانے کے بعد ایک کھلے برتن میں ٹھنڈا کریں اور ٹکڑوں میں کاٹ لیں واضح رہے کہ آخر میں تمام اجزاء کو جب بھونیں تو بالکل ہلکی آنچ ہو اور زیادہ دیر تک اس کو بھونیں، جلے بھی نہ اور اجزاء بھی خوب محفوظ رہیں۔

 یہ آپ کا نسخہ تیار ہے اس کو صبح دوپہر شام یا پھر صبح شام دو دو چمچ استعمال کریں اور فوائد حاصل کریں۔

اگر کسی کو پھل مکھانے چاہییں تو آن لائن دیسی ہٹی سے منگوا سکتے ہیں۔ وٹس ایپ رابطہ۔۔۔

 

تبصرے